اسرائیلی فوج کی لبنان کے ساتھ سرحد پر تربیتی مشقیں

اے پی پی  |  Jan 28, 2024

مقبوضہ بیت المقدس۔28جنوری (اے پی پی):اسرائیلی فوج لبنان کے ساتھ سرحد پر تربیتی مشقیں کر رہی ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف)نے اعلان کیا ہے کہ وہ سرحد پار سے بڑھتے ہوئے کشیدگی کے درمیان “سخت تربیتی مشقیں” انجام دیتے ہوئے اسرائیل-لبنان سرحد کے ساتھ اپنی تیاریوں میں اضافہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی ریزروسٹ پیرا ٹروپرز بریگیڈ کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران کی گئی مشقوں میں لائیو فائر اور اربن وارفیئر، ٹینکوں، جنگی انجینئرنگ، پیادہ فوج اور توپ خانے کے دستے شامل تھے۔انہو ں نے بتایا کہ ان مشقوں کا مقصد گھنی آبادی والے شہری علاقوں، سردیوں کے موسمی حالات اور شمالی علاقہ جات میں لڑائی کے لیے فوجیوں کو تیار ہے ۔

انہوں نے مزید بتا یا کہ رواں ہفتے موسم سرما کے موسم، بارش، کیچڑ اور دھند کے باوجود ہم نے بریگیڈ کی تیاری کو مضبوط بنانے کے لیے مشکل اور پیچیدہ مشقوں کا ایک سلسلہ انجام دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More