عمرہ زائرین اور وزیٹرز نسک پورٹل میں علیحدہ اکاونٹ بنائیں،سعودی وزارت حج وعمرہ

اے پی پی  |  Jan 28, 2024

ریاض۔28جنوری (اے پی پی):سعودی وزارت حج وعمرہنے کہا ہے کہ مملکت آنے والے عمرہ زائرین یا وزٹرز نسک پورٹل میں اپنا علیحدہ اکاونٹ بنائیں،عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کے ایکس اکاونٹ پرایک صارف کی جانب سے اہل خانہ کو اپنے نسک اکاونٹ میں رجسٹرکرنے کے حوالہ سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہر شخص نسک پورٹل پر اپنا اکاونٹ خود بنائے جس کےلیے پاسپورٹ اور ویزا نمبر فیڈ کیا جائے گا جس سے ہرشخص کا جدا اکاونٹ بنایا جائے گا۔ وزارت نے کہا کہ ہر زائر کو اپنے پاسپورٹ اور ویزا نمبر سے نسک پورٹل پر اکاونٹ بنانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More