اسرائیل ایئرلائنز کا جنوبی افریقا کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

اے پی پی  |  Jan 28, 2024

تل ابیب ۔28جنوری (اے پی پی):اسرائیلی فضائی کمپنی ای ایل نے کہا ہے کہ اندورن ملک اور دیگر مقامات کے لیے اسرائیلی مسافروں میں نمایاں کمی کے باعث جنوبی افریقا کے لیے براہ راست پروازیں بند کر دے گی،اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق پرچم بردار ایئرلائنز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2024 کے آخر میں جوہانسبرگ سے تل ابیب روٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی جائیں گی۔

انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کی جانب سے غزہ میں مبینہ نسل کش کارروائیوں پر اسرائیل کے خلاف پریٹوریا کے مقدمے کا ابتدائی فیصلہ جاری ہونے سے چند گھنٹے قبل فضائی کمپنی کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ ایئر لائن کی ویب سائٹ کے مطابق آخری پرواز تل ابیب سے جوہانسبرگ کے لیے 27 مارچ کو روانہ کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More