فلسطینی اتھارٹی کی درخواست پر عرب لیگ کا غیر معمولی اجلاس طلب

اے پی پی  |  Jan 28, 2024

غزہ ۔28جنوری (اے پی پی):فلسطینی اتھارٹی کی درخواست پرعرب لیگ کا غیر معمولی اجلاس اتوار کو بلایا گیا ہے، مستقل مندوبین کی سطح پر ہونے والے اجلاس کی سربراہی مراکش کرے گا۔سبق نیوز کے مطابق عرب لیگ میں فلسطین کے مستقل نمائندے مھند العکلوک نے ایک بیان میں کہا ہےکہ فلسطین کی درخواست پر مراکش نے عرب لیگ کے موجودہ صدر کی حیثیت سے اجلاس بلایا ہے اردن، مصر اور لیگ کے رکن ممالک نے اس کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ غیر معمولی اجلاس عالمی عدالت انصاف سے غزہ کی صورتحال پر جاری کردہ ابتدائی فیصلے پر متفقہ موقف اختیار کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے جمعہ کو جنوبی افریقا کی اسرائیل کے خلاف درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے جنگ زدہ غزہ کے شہریوں کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کا کہا ہے تاہم عدالت نے جنگ بندی کا حکم نہیں دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More