ترکیہ کی سویڈن کی رکنیت کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں، سٹولٹن برگ

اے پی پی  |  Jan 27, 2024

برسلز۔27جنوری (اے پی پی):نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے کہا کہ وہ ترکیہ کی طرف سے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں اور سویڈن کے اتحادی بننے سے میثاق مزید مضبوط بنے گا۔

ٹی آر ٹی کے مطابق سٹولٹن برگ نے ایکس پر ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ہونے والی فون گفتگو بارے میں ایک پوسٹ جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ بات چیت کرنے پر خوشی ہوئی ہے اور وہ ترکیہ کی سویڈن کی رکنیت کی منظوری کا خیرمقدم کرتےہیں۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ ترکیہ کے جائز سکیورٹی خدشات دور ہو گئے ہیں اور سویڈن کی شراکت سے، ترکیہ اور نیٹو مزید طاقت ور ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More