جاپان کا غزہ کے لئے امدادی سامان کا عطیہ

اے پی پی  |  Jan 27, 2024

ٹوکیو ۔27جنوری (اے پی پی):جاپان نے غزہ کی پٹی میں شدید انسانی بحران سے دوچار لوگوں کے لیے ہزاروں کمبل، ترپالیں اور روزمرہ ضروریات کی دیگر اشیاء عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری ہَیاشی یوشی ماسا نے بتایا ہے کہ جاپانی حکومت نے کابینہ کے اجلاس کے بعد اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے ذریعے غزہ کے لیے امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاپانی حکومت نے اب تک غزہ کے لوگوں کے لیے مجموعی طور پر 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی انسانی امداد اور سامان فراہم کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جاپانی حکومت وہاں کے لوگوں کی ضروریات کو مؤثر انداز میں پورا کرنے کے لیے تیز رفتار اقدامات جاری رکھے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More