سعودی عرب میں 8افراد کو شہریت دینے کا اعلان

اے پی پی  |  Jan 27, 2024

مدینہ ۔27جنوری (اے پی پی):سعودی محکمہ احوال مدینہ نے کہا ہے کہ نجران اور مدینہ منورہ ریجنز اور جدہ میں مزید8افراد کو سعودی شہریت دی گئی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ام القرٰی سرکاری گزٹ نے 8 افراد کو سعودی شہریت دینے سے متعلق وزارت داخلہ کی جاری کردہ قراردادیں جاری کی ہیں۔ نجران میں حسین محمد صالح الحایک کی اولاد محمدنورہ، غصنہ اور رفعہ کو سعودی شہریت دی گئی۔

محکمہ احوال مدینہ منورہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے قانون شہریت کی دفعہ 14 کے مطابق رائد فیض اختر محمد محمد عثمان کو سعودی شہریت دینے کا فیصلہ جاری کیا۔جدہ کمشنری میں محکمہ احوال مدنیہ نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے سید عبدالحمید محمد مرزوق کی اولاد بندر، فھد اور سارہ کو سعودی شہریت دینے کی قرارداد جاری کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More