روس کی عدالت نے امریکی صحافی کی نظربندی میں توسیع کر دی

اے پی پی  |  Jan 26, 2024

ماسکو سٹی ۔26جنوری (اے پی پی):روس کی عدالت نے امریکی صحافی گیرشکووچ کی نظربندی میں توسیع کر دی ۔روسی خبر رساں ادارے ریا نووستی کے مطابق ماسکو کی ایک عدالت نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہونے والے وال سٹریٹ جرنل کے رپورٹر ایوان گیرشکووچ کی قبل از مقدمے کی حراست میں مارچ کے آخر تک توسیع کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں گیرشکووچ کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑے فیصلے کو سنتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس کے تھوڑی دیر بعد اسے جیل کی وین کی طرف چلتے ہوئے دکھایا گیا۔

واضح رہےکہ گیرشکووچ کو روسی شہر یکاترنبرگ کے رپورٹنگ کے سفر کے دوران حراست میں لیا گیا تھا روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے الزام لگایا ہے کہ صحافی نے روسی فوجی صنعتی کمپلیکس کے اداروں میں سے ایک کی سرگرمیوں کے بارے میں ریاستی خفیہ معلومات اکٹھی کیں تاہم گیرشکووچ اور امریکی اخبار جس پر وہ کام کرتے ہیں ان الزامات کی تردید کرتے ہیں اور امریکی حکومت نے کہا ہے کہ انہیں غلط طریقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More