افغانستان طیارہ حادثے میں بچ جانے والے 4افراد ماسکو پہنچ گئے

اے پی پی  |  Jan 26, 2024

ماسکو ۔26جنوری (اے پی پی):افغانستان میں طیارہ حادثے میں بچ جانے والے افراد ماسکو پہنچ گئے ہیں ۔

روسی خبررساں ادارے تاس کے مطابق افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقےمیں تباہ ہونے والے طیارے کے زندہ بچ جانے والے 4مسافر ماسکو کے ونوکوو ہوائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 20جنوری کو تھائی لینڈ سے ماسکو جانے والا نجی جیٹ طیارہ فالکن ٹین رات دیر گئے افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر ریڈار سے غائب ہو گیا تھاطیارے میں6افراد سوار تھے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More