فرانسیسی صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے

اے پی پی  |  Jan 26, 2024

نئی دہلی۔26جنوری (اے پی پی):فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون2 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمانوئل میکرون نےبھارت کی مغربی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

توقع ہے کہ فرانسیسی صدر آج ( جمعہ کو ) نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ وہ بھارتی صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More