ملائیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص ہلاک، ایک خاتون سمیت چار افراد ملبے تلے دب گئے

اے پی پی  |  Jan 26, 2024

کوالالمپور۔26جنوری (اے پی پی):ملائیشیا کے جزیرے کیمرون ہائی لینڈز میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک خاتون سمیت چار افرادملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔

ملائیشین نشریاتی ادارے کے مطابق پہانگ فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ (جے بی پی ایم) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آپریشنز) اسماعیل عبدالغنی نے بتایا کہ انہیں مقامی وقت کے مطابق صبح 2.51 بجے ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ کیمرون ہائی لینڈز کی بلیو ویلی میں لینڈ سلائیڈنگ سے کچھ لوگ مٹی کے تودے تلے دبے ہوئے ہیں جس کے بعد تلاش اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا

تاہم ریسکیو اہلکاروں کو لینڈ سلائیڈ کے مقام تک پہنچنے کے لیے تقریباً تین کلومیٹر پیدل چلنا پڑا ۔انہوں نےبتایا کہ ایک شخص کی نعش نکال لی گئی ہے جبکہ ایک خاتون سمیت چار افرادملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More