سرد جنگ کے بعد نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقیں سٹیڈ فاسٹ ڈیفنڈر 24 شروع ہو گئیں

اے پی پی  |  Jan 26, 2024

برسلز۔26جنوری (اے پی پی):امریکی قیادت میں مغربی ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو نے سرد جنگ کے بعد اپنی سب سے بڑی فوجی مشقوں سٹیڈ فاسٹ ڈیفنڈر 24 کا آغاز کر دیا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق اس سلسلے میں امریکی جنگی بحری جہاز امریکاسے روانہ ہوا جو بحرِ اوقیانوس سے گز کر یورپ میں نیٹو کے رکن ممالک میں مشقوں کے علاقے تک پہنچے گا۔

نیٹو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مئی تک جاری رہنے والی سٹیڈ فاسٹ ڈیفنڈر 24 مشق میں90ہزار فوجی ،50 بحری جہاز، 80 طیارے اور 1100 سے زائد جنگی گاڑیاں مشق میں حصہ لیں گی ،جو یوکرین کی جنگ کے دوران اپنے دفاع کو جانچنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے ۔

نیٹو کے سپریم الائیڈ کمانڈر برائے یورپ جنرل کرسٹوفر کیولی نے کہا کہ مغربی فوجی اتحاد شمالی امریکاسے افواج کی ٹرانس اٹلانٹک نقل و حرکت کے ذریعے یورو۔اٹلانٹک کے علاقے کو تقویت دینے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سٹیڈ فاسٹ ڈیفنڈر 24 ہماری اقدار، قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام اور ایک دوسرے کی حفاظت کے لیے ہمارے اتحاد، طاقت اورعزم کا واضح مظاہرہ ہو گا۔یہ چھوٹی انفرادی مشقوں کے ایک سلسلے پر مشتمل ہو گی اور شمالی امریکاسے لے کر نیٹو کے مشرقی حصے پر محیط ہو گی جو روسی سرحد کے قریب ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More