سعودی ولی عہد نے بائیو ٹیکنالوجی کی قومی حکمت عملی متعارف کروا دی

اے پی پی  |  Jan 26, 2024

ریاض۔26جنوری (اے پی پی):سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بائیو ٹیکنالوجی کے لیے قومی حکمت عملی کا اعلان کر دیا،جس کا مقصد اس شعبے میں ایک سرکردہ ملک کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو مضبوط بنانا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق یہ حکمت عملی قومی صحت اور معیار زندگی کو بہتر کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی، اس کے علاوہ ماحولیات کے تحفظ، خوراک اور پانی کے تحفظ، زیادہ سے زیادہ اقتصادی مواقع بنانے اور امید افزا صنعتوں کو مقامی بنانے پر توجہ دی جائے گی، جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

یہ حکمت عملی مملکت کے لیے2040 تک بائیو ٹیکنالوجی کا عالمی مرکز بننے کے لیے ایک جامع روڈ میپ ہے۔قومی حکمت عملی کے تحت وژن 2030 کے مطابق معاشی مواقع میں بہتری اور سعودی نوجوانوں کے لیے نئی اسامیاں پیدا ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More