باقاعدہ یوٹیوب کو ٹکر دینے کے لیے تیار ۔۔ معروف ایپلیکیشن ٹک ٹاک اب کیا نئی تبدیلی کرنے جا رہی ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 26, 2024

مقبول چینی ایپ ٹک ٹاک کو کامیاب ایپلیکیشن اس لیے بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس سے چند سیکنڈ کی ویڈیوز کے ذریعے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی ہے۔

اب یہی ایپلیکیشن یوٹیوب کو ٹکر دینے میدان میں آگئی ہے۔ یوٹیوب ویڈیوز کا ایک کامیاب ترین پلیٹ فارم ہے جسے آج تک کوئی مات نہیں دے سکا۔

یہ بات سو فیصد حقیقت ہے کہ اس ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن نے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب کو بھی مختصر ویڈیوز کے فیچر کو اپنانے پر مجبور کیا ہے۔ شارٹس/ ریلز بہت بڑی مثال ہیں۔

اب ایک جانب دیگر کمپنیاں مختصر ویڈیوز پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہیں، وہیں دوسری جانب ٹک ٹاک اب زیادہ طویل دورانیے کی ویڈیوز کو اپنے پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کے لیے تیار ہے۔

سوشل میڈیا سروسز کی لیکس کے حوالے سے معروف Matt Navarra نے ٹک ٹاک ویڈیوز کے دورانیے میں اضافے کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے یہ آپشن برطانیہ کے لیے ٹک ٹاک کے آئی او ایس بیٹا (beta) ورژن میں دریافت کیا تھا۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کچھ صارفین نے ٹک ٹاک کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں بھی اس آپشن کو دیکھا ہے۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ابھی ٹک ٹاک پر 10 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کی جا سکتی ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے بتدریج ویڈیوز کے وقت میں اضافہ کیا گیا ہے، پہلے 15 سیکنڈ سے بڑھا کر 60 سیکنڈ کیا گیا اور جولائی 2021 میں یہ دورانیہ 3 منٹ جبکہ فروری 2022 میں 10 منٹ تک کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے چند ماہ قبل 15 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کے فیچر کی آزمائش بھی شروع کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More