کانگو کے شہر میوسو میں باغیوں کے حملے میں 19 افراد ہلاک

اے پی پی  |  Jan 26, 2024

کنساشا۔26جنوری (اے پی پی):کانگو کے شہر میوسو میں باغیوں کے حملے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ کانگو کی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باغیوں نے موسیو شہر میں حملے کے دوران 120 مارٹر گولے فائر کئے جس کے نتیجہ میں 19 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

فوج نے حملے کی ذمہ داری 23 مارچ کی تحریک سے منسلک باغیوں پر عائد کی ہے۔ کانگو میں 23 مارچ کی تحریک نامی باغی گروپ 2021 کے آخر میں دوبارہ فعال ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More