اسرائیل کی خان یونس میں اقوام متحدہ کے سینٹر پر بمباری، 9فلسطینی شہید ، 75 زخمی ، اقوام متحدہ کی مذمت

اے پی پی  |  Jan 25, 2024

غزہ۔25جنوری (اے پی پی):اسرائیل نے غزہ کے شہر خان یونس کے مغرب میں اقوام متحدہ کے سینٹر پر بمباری کی جس سے9 فلسطینی شہید اور 75 زخی ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارےاے ایف پی کے مطابق غزہ میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین(یو این آر ڈبلیو اے)کے سربراہ تھامس وائٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روزاقوام متحدہ کے ایک شیلٹر پر بمباری کی جہاں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی ،بمباری سے 9فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہوئے ہیں ۔

یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فیلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل نے کہا کہ خان یونس میں ایجنسی کی پناہ گاہ کو نشانہ بنانے والے حملے میں جنگ کے اصولوں کی ’’سنگین خلاف ورزی‘‘ کی گئی ہے۔

فیلپ لازارینی نے ایکس پر کہا کہ پناہ گاہ پر حملہ جنگ کے بنیادی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فضائیہ کے نصیریت مہاجر کیمپ پر تازہ حملے میں 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More