امریکہ، برساتی نالے میں گاڑی سمیت گر جانے والے خاتون کو 14 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا

اے پی پی  |  Jan 25, 2024

واشنگٹن۔25جنوری (اے پی پی):امریکی ریاست کیلی فورنیا کی جھیل ڈیل ویلےکے قریب ایک بڑے برساتی نالے میں گاڑی سمیت گر جانے والے خاتون کو 14 گھنٹے بعد نکال لیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ خاتون اپنی گاڑی میں اکیلی سفر کررہی تھیں کہ ایک حادثے کے نتیجہ میں ان کی گاڑی ایک بڑے نالے میں جا گری۔

حادثے کے بعد یہ خاتون چھت کے بل پانی میں گر پڑی ، تاہم وہ گاڑی کا دروازہ کھول کر اس کے اوپر چڑھنے میں کامیاب ہو گئیں اور انہوں نےپوری رات وہیں گاڑی کے اوپر بیٹھ کر گزاری۔

اگلی صبح قریب ہی موجود کسی شخص نے انہیں دیکھ کر امدادی حکام کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ایک ہوائی جہاز کے ذریعے اسے نالے سے نکالنے کے بعد محفوظ مقام پر پہنچایا جہاں سے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کو اس حادثہ میں معمولی زخم آئے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More