خطرہ بھانپ لیتے ہیں اور پھر ۔۔ جانتے ہیں پودے کیسے آپس میں بات چیت کرتے ہیں؟، حیران کن ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 25, 2024

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دوسرے جانداروں کی طرح پودے بھی آپس میں بات چیت کرتے ہیں، اس حوالے سے جاپانی سائنسدانوں نے پودوں کے درمیان حیرت انگیز گفتگو کو کیمرے میں محفوظ کرلیا ہے۔

جاپان کی یونیورسٹی کے ماہرین نے پودے کی گفتگو کا طریقہ دریافت کیا، جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ پودے اپنے اردگرد مادے کے ذرات خارج کرکے ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں۔

پودوں کے باہمی رابطے کو ریکارڈ کرنے کے لیے سائنسدانوں نے پتوں اور کیڑوں سے بھرے ایک کنٹینر پر ایک پمپ لگایا۔ جس کی مدد سے پتا چلا کہ پودے فضا کے ذریعے دئیے جانے والے خطرے کے سگنلز پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ مادے کی بو پر صحت مند پودوں کی جانب سے ردعمل ظاہر کیا جاتا ہے۔

پودے اپنے قریب خطرے کو محسوس کرکے آپس میں رابطہ کرتے ہیں جبکہ سائنسدانوں نے روتے ہوئے پودوں کی آواز بھی ریکارڈ کرلی ہے۔

پودے اپنے قریب موجود ایسے پودوں سے خارج مادے کی بو کو محسوس کرتے ہیں جن کو کیڑوں یا دیگر وجوہات کے باعث نقصان پہنچا ہوتا ہے، جس کے بعد مختلف دفاعی نظام متحرک ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More