’کراچی کے بڑے ہوٹلوں میں آمد و رفت محدود رکھیں،‘ سکیورٹی الرٹ کے بعد امریکی سفارتخانے کی عملے کو ہدایت

اردو نیوز  |  Aug 02, 2025

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ خطرے کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد حکومتی عہدیداروں کو کراچی کے بڑے ہوٹلوں میں آمد و رفت محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جمعے کو جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بڑے ہوٹلوں کو لاحق خطرے کے حوالے سے رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق خطرات کے ردعمل میں، امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانہ عموماً حکومتی عہدیداروں کے سیاحتی مقامات، ہوٹلوں، شاپنگ مالز اور ریستوران جانے پر پابندی عائد کرتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ’کراچی میں امریکی قونصل خانے نے سرکاری اہلکاروں کی ان ہوٹلوں میں آمد و رفت عارضی طور پر محدود کر دی ہے۔‘

سرکاری اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان مقامات کے علاوہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں، خود کو زیادہ نمایاں نہ کریں، اپنے ارد گرد کے ماحول سے آگاہ رہیں اور اُن سیاحتی مقامات پر چوکس رہیں جو مغربی سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More