واٹس ایپ میں بہت جلد ایسے فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے جس کے بعد صارفین کو اب ٹیلی گرام اور سگنل ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ واٹس ایپ سے ہی دوسرے میسنجر پر بات ہوسکے گی۔
یورپ میں واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارمز ہیں مگر نئے یورپی قانون کے تحت ٹیکنالوجی کمپنیوں کو چیٹ انٹرپورٹ ایبلٹی کو ممکن بنانا ہوگا۔واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ فیس بک میسنجر میں بھی کراس پلیٹ فارم میسجنگ کے فیچر کو متعارف کرانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔
آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں اس فیچر کا اشارہ دیا گیا ہے،واٹس ایپ کا یہ ایسا فیچر ہے جس کے ذریعے صارفین دیگر میسجنگ ایپس جیسے ٹیلی گرام اور سگنل وغیرہ پر بھی دوستوں سے چیٹ کر سکیں گے، اس حوالے سے تھرڈ پارٹی چیٹ آپشن کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
اس نئے ایکٹ کے تحت میسجنگ سروسز کو کراس پلیٹ فارم میسجنگ کے فیچر کو یقینی بنانا ہوگا۔اس سے واٹس ایپ میں رہتے ہوئے دیگر ایپس کے صارفین سے چیٹ کرنا ممکن ہو جائے گا۔
اگر آپ سگنل ایپ یا ٹیلی گرام استعمال کر رہے ہیں تو واٹس ایپ صارف کو میسج بھیج سکیں گے اور اس کے لیے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔