کروم میں اپنا وال پیپر بھی خود تیار کرسکتے ہیں ۔۔ تیز ترین براؤزر گوگل کروم میں 3 نئے اے آئی فیچرز کا اضافہ

ہماری ویب  |  Jan 25, 2024

تیز ترین براؤزر گوگل کروم کا استعمال دنیا بھر مین کروڑوں سارفین کر رہے ہیں۔ اس براؤزر میں آئے روز مختلف تبدیلیاں کر کے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جاتی ہیں۔ حال ہی میں گوگل کروم میں تین نئے اے آئی فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق نئے اے آئی ٹولز کے استعمال سے صارفین کے لیے ویب سرفنگ زیادہ آسان اور محفوظ ہو جائے گی۔

یہ نئے اے آئی فیچرز آئندہ چند ہفتوں کے دوران کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پہلا فیچر ٹیب آرگنائزر کا ہے۔مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی ٹیب گروپس کے نام اور ایموجیز بھی تجویز کرے گی۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی ٹیب کے اوپر ماؤس کرسر رکھ کر رائٹ کلک کرکے Organize Similar Tabs آپشن کو انتخاب کریں (جب بھی فیچر آپ کو دستیاب ہو)۔

دوسرا فیچر ٹیکسٹ جنریٹر کا ہوگا۔

یہ مصنوعی ذہانت کا ٹول اس وقت کام کرتا ہے جب آپ انٹرنیٹ پر کسی بھی ٹیکسٹ باکس یا فیلڈ پر ماؤس سے رائٹ کلک کرتے ہیں۔

جب آپ کسی ریویو یا کمنٹس کے ٹیکسٹ باکس یا فیلڈ پر رائٹ کلک کریں گے تو وہاں ہیلپ می رائٹ آپشن کو سلیکٹ کرکے چند الفاظ ٹائپ کریں، جس کے بعد باقی کام ٹیکسٹ جنریٹر کرے گا۔

تیسرا فیچر اے آئی وال پیپرز کے حوالے سے ہے۔

مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کروم کے سائیڈ پینل پر کسٹمائز کروم پر کلک کرکے چینج تھیم آپشن کا انتخاب کریں، جہاں Create with AI پر کلک کریں۔

اس کے ذریعے آپ مختلف اسٹائلز کے متعدد وال پیپرز خود سے ڈیزائن کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More