برازیل ، مسافر کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک

اے پی پی  |  Jan 25, 2024

برازیلیا ۔25جنوری (اے پی پی):برازیل کی ریاست باہیا میں مسافر کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے ۔

ٹی آر ٹی کے مطابق ریاست کے فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ تودوس اوس سانتوس خلیج میں حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بردار کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے ۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مسافروں کے درمیان لڑائی کے باعث کشتی الٹ گئی ۔ اس حادثے میں 8 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ لاپتہ ہونے والوں کی تلاش جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More