یمن کی تعمیر و ترقی کےلئے سعودی پروگرام اور اقوام متحدہ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اے پی پی  |  Jan 25, 2024

ریاض ۔25جنوری (اے پی پی):یمن کی تعمیر و ترقی کے سعودی پروگرام اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے درمیان مشترکہ تعاون بارے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔

سعودی پر یس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط پروگرام کے نگران اعلی انجینئرحسن العطاس اور یو این ڈی پی کی جانب سے اس کے نمائندے زینہ علی احمد نے کئے۔

مفاہمت کی یادداشت کے تحت مشترکہ ترقیاتی اقدامات اور منصوبوں پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ فریقین تجربات کا تبادلہ بھی کریں گے جبکہ یمن میں ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

سعودی عرب کی چالیس سے زیادہ کمپنیاں یمن کے مقامی اداروں اور علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔ یاد رہے یمن کی تعمیر و ترقی کے سعودی پروگرام کے تحت 8 اہم سیکٹرز میں 229 سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More