مسجد نبوی میں زائرین کو عبادت میں سکون و اطمینان فراہم کرنے کے انتظامات کے تحت 25ہزار قالین بچھادیئے گئے

اے پی پی  |  Jan 25, 2024

مدینہ۔25جنوری (اے پی پی):مسجد نبوی میں زائرین کو عبادت میں سکون و اطمینان فراہم کرنے کے انتظامات کے تحت 25ہزار سے زیادہ قالین بچھادیئے گئے ہیں ۔

اردو نیوز کی رپورٹ میں مسجد نبوی کی انتظامیہ کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ قالین مسجد نبوی ، اس کے صحنوں اور چھت والے حصے میں بچھائے گئے ہیں۔

انہیں روزانہ سینیٹائز اور اعلیٰ درجے کی خوشبویات سے معطر کیا جاتا ہےتاکہ نمازی معطر ماحول میں عبادت کرسکیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے مسجد نبوی کے قالین موٹائی، قوت برداشت اور پختہ رنگ والے ہیں جو بار بار دھونے پر خراب نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ مسجد نبوی کے ہر قالین میں ایک چپ لگی ہوئی ہے جسے آر ایف آئی ڈی کی مدد سے پڑھا جاسکتا ہے۔ اس چپ میں قالین کے حوالے سے تمام معلومات درج ہوتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More