شنگھائی تعاون کونسل کا اجلاس،رکن ممالک کو بذریعہ ٹرانسپورٹ مربوط کرنے پر غور کیا گیا

اے پی پی  |  Jan 24, 2024

بیجنگ۔24جنوری (اے پی پی):شنگھائی تعاون کونسل(ایس سی او) کا اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوا جس میں تنظیم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سہیل خان نے پاکستان کی جانب سے بذریعہ وڈیوکانفرنس شرکت کی۔اجلاس کا موضوع’’ ٹرانسپورٹ کنیکٹوٹی فار ریجنل ڈویلپمنٹ‘‘ تھا۔اجلاس کا انعقاد پاکستان کی جانب سے کیا گیا جو تنظیم کی حکومتی کونسل کا سربراہ ہے۔

ایس سی او سیکرٹریٹ کے مطابق سہیل خان نے تجارتی اور اقتصادی تعاون اور لوگوں کے درمیان رابطوں کو بڑھانے میں ٹرانسپورٹ کے اہم کردار پر بحث کی اور رکن ممالک پر علاقے میں ٹرانسپورٹ روابط مضبوط بنانے کے لیےمنصوبے کے عملی نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کے وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ نے شرکا کو خوش آمدید کہا۔ رکن ممالک کے ماہرین نے تنظیم کے ایجنڈے پر موجودہ مسائل بارے تبادلہ خیال کیا جن میں علاقائی روابط، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے قومی حکمت عملی کے شعبے، ایس سی او کے اندر ریگولیٹری فریم ورک کو ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کی صنعت کو ڈی کاربنائز کرنا اور موسمیاتی تبدیلی کے مطابق ڈھالنا شامل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More