ریتک اور دیپیکا کی فلم ’فائٹر‘ کی پہلے ہی دن 3 کروڑ کی ایڈوانس بکنگ

اردو نیوز  |  Jan 24, 2024

بالی وڈ سٹارز ریتک روشن اور دیپیکا پاڈوکون کی فلم ’فائٹر‘ 25جنوری کو ریلیز ہوگی لیکن اس کی ایڈوانس بکنگ جاری ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم نے پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ سے تقریباً دو کروڑ 90 لاکھ انڈین روپے اکٹھے کیے ہیں۔

فائٹر نے اب تک پورے انڈیا میں 88 ہزار 190 ٹکٹ فروخت کیے ہیں۔ دہلی، مہاراشٹر، مغربی بنگال، اتر پردیش، تلنگانہ اور کرناٹک میں سب سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوئے۔

امکان ہے کہ فلم جلد ہی اپنی پیشگی ٹکٹ کی فروخت میں مزید اضافہ کرے گی۔

فائٹر کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے وایاکام 18 سٹوڈیوز نے مارفلکس پکچرز کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے۔ اسے یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کا پلاٹ ایک نئے اور ایلیٹ یونٹ، ایئر ڈریگن کے گرد گھومے گا، جسے وادی سری نگر میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے خلاف ایئر ہیڈ کوارٹر نے تعینات کیا ہے۔ اس میں انڈین مسلح افواج کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے سدھارتھ نے کہا کہ ’فلم دیکھنے کے لیے 25 جنوری کو آئیں۔ ہم نے اسے اپنا سب کچھ دے دیا ہے۔ یہ کوئی آسان فلم نہیں ہے۔ میں نے اچھی خاصی ایکشن فلمیں بنائی ہیں لیکن یہ مکمل طور پر ایک اور سفر تھا۔ سب نے ہماری مدد کی، یہ ایک ٹیم کی کوشش ہے، یہ ایک آدمی کا شو نہیں ہے۔ ہر ایک نے فلم کے لیے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ میری ٹیم ابھی بھی سٹوڈیوز میں ہے اور (فائنل) ٹچ دے رہی ہے۔ میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More