ترک پارلیمنٹ نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری دے دی

اے پی پی  |  Jan 24, 2024

انقرہ۔24جنوری (اے پی پی):ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی (پارلیمنٹ) نے نیٹو میں سویڈن کے الحاق کی توثیق کا بل منظور کر لیا ہے۔

تاس کے مطابق ووٹنگ میں تقریباً 346 اراکین نےحصہ لیا، جن میں سے 287 نے بل کی حمایت جبکہ 55 نے مخالفت میں ووٹ ڈالے، اور دیگر چار نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ یاد رہے کہ ہنگری واحد نیٹو ملک ہے، جس نے ابھی تک سویڈن کی رکنیت کی پیش کش کی توثیق نہیں کی ہے۔فن لینڈ اور سویڈن نے 18 مئی 2022 کو اتحاد میں شامل ہونے کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرائیں، یہ کہتے ہوئے کہ یہ قدم یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔

فن لینڈ نے 4 اپریل 2023 کو باضابطہ طور پر اس اتحاد میں شمولیت اختیار کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More