یمن میں حوثیوں کے اینٹی کروز شپ میزائل کو تباہ کر دیا، پینٹاگان

اے پی پی  |  Jan 24, 2024

واشنگٹن ۔24جنوری (اے پی پی):پینٹاگان نے کہا ہے کہ امریکا نے یمن میں حوثیوں کے اینٹی کروز شپ میزائل کو تباہ کر دیا۔

اردو نیوز نے پینٹاگان کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائیڈر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ حملوں کے کچھ ہی دیر بعد یمن میں حوثیوں کے اینٹی شپ کروز میزائل کو نشانہ بنایا گیا جو لانچ کیا جانے والا تھا اور بحری جہازوں کے لیے خطرات کا باعث بن سکتا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ یہ اضافی حملہ مین آپریشن کے بعد 15 سے 30 منٹ کے دوران کیا گیا۔برطانیہ اور امریکا نے مل کر رواں ماہ کے شروع میں پہلی بارباغی گروپ کے خلاف حملوں کا آغاز کیا تھا جس کے بعد مزید مشترکہ حملے کئے گئے۔

امریکا کی جانب سے میزائلوں کو نشانہ بنانے کے یکطرفہ فضائی حملے بھی کئے گئے ہیں جن کے بارے میں امریکاکا موقف ہے کہ ان سے شہریوں اور فوجی جہازوں کو خطرات لاحق ہیں۔ پیٹ رائیڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نےمجموعی طور پر 25 سے زائد میزائل لانچ کرنے کے مقامات کو تباہ یا کمزور کیا ہے جبکہ ڈرون ، ساحلی ریڈار اور فضائی نگرانی کے آلات اور ہتھیاروں کے ذخیروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More