نیو ہیمپشائر میں ریپبلکن پارٹی کا پرائمری جیت لیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

اے پی پی  |  Jan 24, 2024

واشنگٹن ۔24جنوری (اے پی پی):سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے نیو ہیمپشائر میں ریپبلکن پارٹی کا پرائمری جیت لیا ہے۔

تاس کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر اور جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی کو شکست دی ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ایک بڑی جیت قرار دیا ہے۔ پرائمری ووٹنگ کے بعد ریپبلکن اس ریاست میں 22 امیدواروں کے ووٹ تقسیم کریں گے۔

سرکاری طور پر ریپبلکن پارٹی اپنے صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان 15 جولائی کو کرے گی جبکہ صدارتی انتخاب 5 نومبر کو ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More