منگولیا ایل این جی لے جانےوالی گاڑی کار سے ٹکرا گئی ، دھماکے میں 6افراد ہلاک

اے پی پی  |  Jan 24, 2024

اولان بتور۔24جنوری (اے پی پی):منگولیا کے دارالحکومت اولا ن بتورمیں ایل این جی لے جانےوالی گاڑی کار سے ٹکرا گئی جس کے باعث گیس دھماکے میں 6افراد ہلاک اور 14زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگولیا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (این ای ایم اے)نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ بدھ کی صبح 60 ٹن مائع قدرتی گیس (ایل این جی) لے جانے والی گاڑی ایک کار سے ٹکرا گئی جس کے بعد دھماکے کے باعث آگ لگنے سے 3 فائر فائٹرز سمیت 6افراد ہلاک اور 3شیر خوار بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More