امریکی وزیر دفاع بیماری کے بعد پہلی بار لائیو سٹریم کے ذریعے منظر عام پر آگئے

اے پی پی  |  Jan 24, 2024

واشنگٹن ۔24جنوری (اے پی پی):امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بیماری کے بعد پہلی بار لائیو سٹریم کے ذریعے منظر عام پر آگئے ۔

العربیہ اردو کے مطابق ان کی علالت کی خبروں اور بیماری کی شدت سے صدر جو بائیڈن بھی کئی روز تک بے خبر رہے۔ اس دوران ریپبلکنز نے ان کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا،تاہم جوبائیڈن نے صدارتی انتخابی سال کی وجہ سے ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔لائیڈ آسٹن کی بیماری کا سلسلہ22 دسمبر سے شروع ہوا،س دوران انہیں دو بار ہسپتال جانا پڑا ،تاہم وہ اب چند دنوں سےروبصحت تھے اور گھر سے ہی دفتری امور دیکھ رہے تھے۔

گزشتہ روز لائیڈ آسٹن نے بیماری کے بعدلائیو سٹریم کے ذریعے منظر عام پر آئے اور انہوں نے چند منٹ تک تمہیدی کلمات کہے۔ وہ وائٹ وال کے سامنے بیٹھے تھےاور سکیورٹی سے متعلق سسٹم ان کے نزدیک موجود تھا جبکہ پس منظر میں امریکی پرچم کے ساتھ یوکرین کا پرچم بھی نظر آر ہاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More