یورپی یونین کا رواں سال کے آخر تک یوکرین کو 1.3ملین جنگی ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان

اے پی پی  |  Jan 24, 2024

ٹالین۔24جنوری (اے پی پی):یورپی یونین نے رواں سال کے آخر تک یوکرین کو کم از کم 1.3ملین جنگی ہتھیاردینے کا اعلان کیا ہے۔

تاس کے مطابق یورپی یونین کے کمشنربرائے ٹیکنالوجی تھیری بریٹن نے اپنے دورہ ایسٹونیا کے دوران وزیر اعظم کاجا کالاس کے ساتھ ملاقات کی اور روس ۔یوکرین جنگ میں یوکرین کے ساتھ تعاون بارے کہا ہے کہ یورپ اپنے تمام امکانات کے ساتھ یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف یوکرین کو رواں سال کے آخر تک کم از کم 1.3ملین جنگی ہتھیار فراہم کرنا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More