جہانگیر ترین کا (ن) لیگ کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 23, 2024

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ایماندار لوگوں کو آگے بڑھائیں گے تو ملک کو فائدہ ہو گا۔

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے ملتان میں ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جو وعدہ کرتا ہوں اسے پورا کرتا ہوں ،معیشت چمکے گی تو روزگار ملے گا اور ملک تگڑا ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے

جتنی طاقتور معیشت ہو گی اتنا طاقتور ملک ہو گا ،نواز شریف اور شہباز شریف کیساتھ ملکر ملک کو وہاں پہنچائیں گے کہ لوگ دیکھیں گے۔

میرے اوپر بھروسہ کرنے پر آپ کا شکر گزار ہوں ،جیسے ووٹ کی طاقت کو استعمال کریں گے ویسے ہی ملک بنے گا،یہ میرا گھر ہے اور میں یہی کا ہو کر رہوں گا۔

عام انتخابات میں آرمی اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسی طرح محنت جاری رکھیں گے تو کامیابی ہو گی ،این اے 149کو پاکستان کا سب سے بہتر حلقہ بنائیں گے ،8فروری کے بعد ایک بار پھر آپ کا شکریہ ادا کرنے آئوں گا۔

قبل ازیں چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے قریشی برادری کےالحاج فلاح الدین قریشی سے ملاقات کی۔

الحاج فلاح الدین قریشی نے اپنی برادری کے ہمراہ جہانگیر خان ترین اور صوبائی اسمبلی پی پی 216 سید بابر شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر سلمان نعیم، اختر عالم قریشی، عمران انصاری و دیگر موجود تھے۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

علاوہ ازیں چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے شاہ یوسف گردیز دربار پر حاضری و دعا کی،سجادہ نشین دربار شاہ یوسف گردیز  روشن گردیزی نے جہانگیر خان ترین کی کامیابی کی دعا کرائی اور بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔اسحاق خاکوانی، قیصر مہے، اظہر سلیم کملانہ و دیگر ہمراہ تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More