سونا 500 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 15 ہزار 200 ہو گئی

ہم نیوز  |  Jan 23, 2024

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر بڑھ گئی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 47 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کے روز 24 قیراط کا فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے جبکہ فی 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔

سونا لگاتار دوسرے روز سستا، فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ہیں۔ فی تولہ چاندی 2600 روپے اور فی 10 گرام چاندی 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی سطح پر کمی ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More