فواد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے الیکشن کمیشن میں ملاقات کرائی جائے ، وکیل کی استدعا

ہم نیوز  |  Jan 23, 2024

توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں فواد چوہدری کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے پروڈکشن آر ڈر جاری کرنے کی استدعا کر دی۔

منگل کے روز فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ ہمیں آڈیالہ جیل جانے کی اجازت بہت مشکل سے ملتی ہے ، اپنے موکل سے ملنے میں بھی ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فواد چوہدری کا اپنے گروپ سمیت الیکشن سے دستبرداری کا اعلان

انہوں نے کہا کہ میری استدعا ہے کہ میرے موکل کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے الیکشن کمیشن میں ملاقات کرائی جائے تاکہ ان کے ساتھ کیس کے حوالے سے بات چیت ہو سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More