بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت 57 اور نواز شریف کی 52 فیصد ہے، بلومبرگ

ہم نیوز  |  Jan 23, 2024

عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے معاشی تجزیاتی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق سیاسی مخالفین کے مقابلے میں نواز شریف نے بہتر معاشی کارکردگی دکھائی۔

گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نواز شریف نے بہترین انداز میں معیشت سنبھالی، 30 سال میں نواز شریف کی معاشی کارکردگی بہترین رہی۔

بلومبرگ نے مہنگائی اور بیروزگاری کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا، مِزری انڈیکس کے تحت ن لیگی حکومت کی معاشی پرفارمنس کو بہتر قرار دیا گیا جبکہ پی ٹی آئی دوسرے اور پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر رہی۔

بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کرنے تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، مولانا فضل الرحمان

مزری انڈیکس میں مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر معاشی مشکلات کو دیکھا جاتا ہے، معاشی مشکلات کو دیکھ کر کسی حکومت کی معاشی کارکردگی کا تجزیہ اور موازنہ کیا جاتا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق 1990ء سے اب تک سیاسی حکومتوں کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، بانی پی ٹی آئی اب بھی مقبول سیاستدان ہیں۔

حالیہ سروے میں بانی پی ٹی آئی 57 فیصد اور نواز شریف مقبولیت میں 52 فیصد پر ہیں، گزشتہ چھ ماہ میں نواز شریف کی مقبولیت میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ایشیائی ممالک میں پاکستانی کرنسی کی کارکردگی بدترین رہی،نئی حکومت کو ٹیکس بڑھانے اور سبسڈی کم کرنے جیسے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More