انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ، نگران وزیر اطلاعات

ہم نیوز  |  Jan 23, 2024

 نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور وزارت اطلاعات کے حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا ضابطہ اخلاق جاری کر چکا ہے، انتخابات کی کوریج کے لیے غیرملکی میڈیا کے نمائندے پاکستان میں موجود ہیں۔

نگران حکومت آئین کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائے گی، مرتضی سولنگی

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مبصرین، غیرملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کیے گئے، نئی دہلی ہائی کمیشن کی 24 درخواستیں ویزے کے لیے زیر غور ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ سے 25 مبصرین کے ویزے پراسس میں ہیں، روس سے 8 جبکہ کینیڈا اور جاپان سے بھی درخواستیں زیرغور ہیں۔ 6 ہزار سے زائد مبصرین اور صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کر چکے ہیں، مبصرین کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے اجازت نامے جاری کیے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More