خیرپور کے قریب مال گاڑی میں ڈکیتی

ہم نیوز  |  Jan 23, 2024

سکھر،خیرپور کے قریب مال گاڑی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے پریشر کاک توڑ کر مال گاڑی روکی، اس موقع پر ڈاکوؤں نے مال گاڑی میں نصب لوہے کے آلات لوٹ لیے۔

ٹرین ڈرائیور جائزہ لینے گیا تو ڈاکوؤں نے پتھراؤ کرکے بھگا دیا، متاثرہ گاڑی تاحال وہاں موجود ہے جس کی اطلاع ریلوے کنٹرول کو دے دی گئی ہے۔

قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بال بال بچ گئی

یہ واقعہ ٹنڈو مستی ریلوے ٹریک پر پیش آیا،ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کی حد رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے،رفتار کم ہونے کی وجہ سے ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی وجہ سے مال گاڑیاں روک دی گئی ہیں، کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کو گمبٹ میں روک دیا گیا۔

ڈکیتی کے اس واقعہ پر ریلوے حکام کا موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More