طورخم سرحد 10 روز بعد کھول دی گئی ، افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کیلئے 31 مارچ تک مہلت

ہم نیوز  |  Jan 23, 2024

طورخم بارڈر کو 10 دن بعد تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا، جس کے بعد افغانستان سے کارگو گاڑیاں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہو گئیں۔

کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کے لئے 31 مارچ تک مہلت دی گئی ہے، یکم اپریل سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہو گا۔

طورخم سرحد نویں روز بھی بند ، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

کسٹم ذرائع نے مزید بتایا کہ  طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ پشاور میں افغان قونصلر جنرل اور پاکستانی حکام کے درمیان طے پایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More