بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کرنے تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز  |  Jan 23, 2024

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کرنے تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

لکی مروت میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ختم کرنے کی باتیں کرنے والے آج خود در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، الیکشن میں ان کا مکمل صفایا کر کے دم لیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے امریکا کو اپنی حکومت کے خاتمے کا قصوروار قراردیتا تھا لیکن جب جان بچانے کے درپے ہوئے تو اسی امریکا سے مدد مانگ لی۔

خیبر پختونخوا میں 50 فیصد نوجوان ووٹرز انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوں گے

ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں دھاندلی کے ذریعے ایک شخص کو ملک پر مسلط کیا گیا، جس نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کرنے تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے مقابلے میں آج جو امیدوار کھڑے ہیں یہ ایمان سے خالی ہیں، ہم نے یہ پگڑیاں اس لیے نہیں سر پر رکھیں کہ ان کے آگے سر جھکائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر جے یو آئی خیبرپختونخوا میں اقتدار میں آئی تو ہم پرائمری سے انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم اور کتابیں فراہم کریں گے، بارہ ضلعوں میں اے گیٹیگری کے اسپتال بنائیں گے اور مفت علاج دینے کے منصوبے شروع کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More