زائرین کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماسک کی پابندی کرنے کی ہدایت

اے پی پی  |  Jan 23, 2024

ریاض ۔23جنوری (اے پی پی):سعودی حکام نے زائرین کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماسک کی پابندی کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

العربیہ کے مطابق سعودی عرب میں حرمین شریفین کے نگراں اعلی ادارے نے کہا ہے کہ زائرین مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماسک کی پابندی کریں۔نگراں ادارے نے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں زائرین سے اپیل کی کہ اگر وہ سانس کے مرض کی علامتیں محسوس کریں تو ایسی صورت میں دوسروں کی خاطر ماسک پابندی سے استعمال کریں۔

نگراں ادارے نے زائرین کو ہدایت کی کہ وہ مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اپنے آرام کا حد درجہ خیال رکھیں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More