بحیرہ احمر میں کشیدگی قابو سے باہر ہو سکتی ہے، سعودی وزیر خارجہ

اے پی پی  |  Jan 23, 2024

ڈیووس۔23جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے حوثیوں کی کارروائیوں اور یمنی گروپ کے خلاف امریکی حملوں کے پس منظر میں بحیرہ احمر میں کشیدگی میں اضافے پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کشیدگی قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔

العربیہ کے مطابق انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پرایک انٹرویو کے دوران کہاکہ کہ یقیناً ہم بہت فکر مند ہیں،ہم خطے میں ایک انتہائی مشکل اور خطرناک وقت سےگزرہے ہیں اور اسی وجہ سے ہم کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ ہم آزاد اور محفوظ جہاز رانی پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔

یہ ایسی چیز ہے جس کی حفاظت کی جانی چاہیے لیکن ہمیں خطے کی سلامتی اور استحکام کو بھی تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے اس لیے ہم حالات کو جتنا ممکن ہو سکے زیادہ سے زیادہ پرسکون کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More