سعودی عرب ، گلوبل سمارٹ سٹی فورم 12فروری کو ریاض میں ہوگا، 40 ممالک شرکت کریں گے

اے پی پی  |  Jan 23, 2024

ریاض ۔23جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ ڈیٹااتھارٹی (سدایا) ریاض میں 12 اور 13 فروری 2024 کو ’’گلوبل سمارٹ سٹی فورم‘‘منعقد کرے گی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گلوبل سمارٹ سٹی فورم میں 40 ممالک سے اقتصادی پالیسی ساز، سرمایہ کار، سمارٹ سٹیز کےانجینئرز، ڈیجیٹل سلوشنز اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین نیزبین الاقوامی شہروں کے میئر شرکت کریں گے۔فورم کا سلوگن ’’زیادہ اچھی زندگی‘‘ہے۔ یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا گلوبل سمارٹ سٹی فورم ہے۔ اس کا مقصد سمارٹ سلوشنز کے ذریعے شہروں کے مستقبل کا دلاویز تصور تشکیل دینا ہے۔

فورم 80 بین الاقوامی ماہرین کے توسط سے سمارٹ سٹیز فیوچر کا ہر پہلو سے احاطہ کرے گا۔ فورم کے تحت متعدد مباحثے اور ورکشاپس کا اہتمام ہوگا۔ فورم ریاض شہر میں سمارٹ سٹی انٹرنیشنل پورٹل قائم کرنے کا بھی اہتمام کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More