ایرانی صدراعلیٰ سطح کے وف کے ہمراہ ( کل) ترکیہ کا دورہ کریں گے

اے پی پی  |  Jan 23, 2024

تہران ۔23جنوری (اے پی پی):ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 24جنوری کو ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

شنہوا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی دعوت پر کل سرکاری دورے پر انقرہ روانہ ہوں گے۔ ایک اعلیٰ سطح کا سیاسی اور اقتصادی وفد ایرانی صدر کے ساتھ ترکیہ جائے گا۔دونوں صدور ایک نجی ملاقات بھی کریں گے،

ترکی۔ایران اعلیٰ سطح کے تعاون کونسل کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے اور ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔دونوں صدورترکیہ ۔ایران تاجروں اور کاروباری شخصیات کے مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ ■

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More