دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا رنگ کون سا ہے؟ نیلا، پیلا، ہرا، لال یا گلابی! سروے رپورٹ جاری

ہماری ویب  |  Jan 22, 2024

رنگ۔۔ زندگی کا حصہ ہیں، ان کے بغیر زندگی اور اس سی جڑی خوشیاں ادھوری سی لگتی ہیں۔ اسکے علاوہ رنگوں کی اپنی الگ پہچان اور شناخت ہوتی ہے۔

ہر انسان کا ایک پسندیدہ رنگ ہوتا ہے جو اسکی نظروں کو سب سے زیادہ بھاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا رنگ کون سا ہے؟

آج کل جس حساب سے کالا رنگ ہر جگہ ٹرینڈ کر رہا ہے اس سے ععموماً لوگوں کو لگ رہا ہوگا کہ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا رنگ یہی ہوگا۔ مگر یہ درست اندازہ نہیں ہے۔

عوامی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کا سب سے پسندیدہ رنگ نیلا ہے۔

2015 کے ایک سروے میں انکشاف ہوا تھا کہ دنیا کا پسندیدہ رنگ نیلا ہے۔

اس کے علاوہ 2019 میں مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ان کے پسندیدہ رنگوں کے بارے میں پوچھا گیا تھا جس میں عام طور پر نیلے رنگ کو ترجیح دی گئی۔

صدیوں سے ماہرین نے نیلے رنگ کو ایک ایسا رنگ قرار دیا ہے جو سُکون اور فطرت کی نشاندہی کرتا ہے۔ کچھ ماہرین کے مطابق اس رنگ کی چیزوں کو دیکھنے سے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن سمیت تناؤ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ خاص طور پر ہلکا نیلا یا آسمانی رنگ انسانی جذبات کو پرسکون رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More