سری لنکا میں فائرنگ سے 5افراد ہلاک

اے پی پی  |  Jan 22, 2024

کولمبو۔22جنوری (اے پی پی):سری لنکا کے جنوبی صوبہ بیلیاٹا میں فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس ترجمان نیہال تھلڈووا نے بتایا کہ پیر کی صبح جنوبی ایکسپریس وے پر بیلیاٹا انٹر چینج کے قریب ایک گاڑی میں سوار افراد نے جیپ میں سوار افراد پر فائرنگ کر دی جس سے 4افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک زخمی شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ فائرنگ جرائم پیشہ گروہوں کے اراکان نے کی ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا نے منشیات کی سمگلنگ اور منظم مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے 17 دسمبر سے آپریشن شروع کیا ہے، جس میں گزشتہ ہفتے تک 40ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More