متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا سلوانیہ کی نائب وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ،مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Jan 22, 2024

دبئی ۔22جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے سلوانیہ کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مشرق وسطی کی تازہ صورتحال، اس کے نتائج خصوصاً انسانی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نےکہا کہ خطے میں بڑھتے ہوئے تشدد، کشیدگی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی برادری کو کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ اماراتی وزیر خارجہ نے سلوانیہ کی نائب وزیراعظم سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور انہیں وسعت دینے اور مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ مشترکہ مفادات حاصل کیے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سلوانیہ کے ساتھ مل کر تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کو عروج کی نئی منزلوں تک پہنچانے کا خواہاں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More