کیریبئن ملک انٹیگوا ینڈ باربوڈا کے وزیر اعظم 7 روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے

اے پی پی  |  Jan 22, 2024

بیجنگ ۔22جنوری (اے پی پی):کیریبئن ملک انٹیگوا ینڈ باربوڈا کے وزیر اعظم گیسٹن براؤن7 روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے ۔

انٹیگوا نیوز روم کے مطابق گیسٹن براؤن دورے کے دوران جنوبی۔جنوب تعاون کے فریم ورک کے تحت ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے معاہدےکے لیے مفاہمت کی دس یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔اس کے علاوہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام پر تعاون کے منصوبےکو تیز کرنے اور باہمی ویزا استثنیٰ پربھی معاہدہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گیسٹن براؤن یہ دورہ چین کے وزیر اعظم لی کیانگ کی دعوت پر کر رہے ہیں ۔2014 کے پہلے دورے کے بعد یہ ان کا چین کا دوسرا سرکاری دورہ ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More