فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے، سعودی وزیرِخارجہ

اے پی پی  |  Jan 22, 2024

غزہ۔22جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کو حل کیے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق اتوار کو امریکی نیوز چینل سی این این پر نشر ہونے والے انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کو حل کیے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واحد راستہ ہے جس سے ہمیں فائدہ ہو گا اور صرف مسئلہ فلسطین کے حل سے ہی مشرق وسطی ٰ میں استحکام آئے گا۔ شہزادہ فیصل نے کہا کہ ایک قابل اعتماد، ناقابل واپسی عمل کے تحت فلسطینی ریاست کے قیام تک پہنچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات چیت میں شامل ہونے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

مجھے امید ہے کہ اسرائیلی بھی ایسا ہی کریں گے، تاہم یہ فیصلہ ان پر منحصر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More