سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 55 فیصد اضافہ

اے پی پی  |  Jan 22, 2024

ریاض ۔22جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 55 فیصد اضافہ ہوا۔اردو نیوز نے سعودی ریلوے کمپنی (سار) کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ مملکت میں 2023 کے دوران11.2 ملین افراد نے 32 ہزار سے زیادہ ٹرینوں سے سفر کیا ۔ مسافروں کی یہ تعداد 2022 کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ رہی ۔سار کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر بشار المالک نے بتایا کہ 2023 کے دوران مال گاڑیوں سے 24.7 ملین ٹن سے زیادہ معدنیات اور سامان منتقل کیا گیا جو 2022 کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔ ڈاکٹر بشار المالک کا کہنا تھا کہ 2023 کے دوران سعودی ریلوے نے کامیابی کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More